حملہ میں فوجی گاڑی تباہ،کئی فوجی اور دہشت گرد زخمی ہوگئے
دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے صوبہ حسکہ کے جنوبی علاقے میں امریکی فوجیوں کی گاڑی پرمسلح افراد نے حملہ کردیا،کارروائی حسکہ کے ریشد گاؤں میں الخرافی روڈ پر کی گئی جس میں فوجی گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ کئی امریکی فوجی زخمی ہوگئے،گاڑی میں امریکی فوجیوں کے علاوہ اس کے حمایت یافتہ گروپ سیرین ڈیمو کریٹک فورس کے کئی دہشت گرد بھی سوار تھے، امریکی نے حملہ اور اپنے فوجیوں کے زخمی ہونے سے متعلق کوئی اطلاع دینے سے گریز کیا ہے۔


































