فوجی قافلے پر پتھراو¿، راستہ روک لیا، قافلے کے سامنے امریکی پرچم نذرآتش
دمشق (نیوز ڈیسک)شام کے عوام نے امریکی فوجی قافلے کو پسپائی پر مجبور کر دیا، صوبہ الحسکہ کے علاقے الرمیلان کے دیہات حربہ بینان کے لوگوں نے امریکی فوجی کانوائے کو اپنے دیہات سے گزرنے نہیں دیا اور پتھر مارکر اور نعرے بازی سے انھیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا، اس سے قبل تل تمر کے علاقے میں تعینات شامی فوجیوں نے ایک امریکی فوجی قافلے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا تھا ،عوام نے قافلے کے سامنے امریکی پرچم کو آگ لگا کر امریکی دہشتگردی سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔


































