Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

سعودی عرب کے مزید 9شعبوں میں غیرملکیوں پر پابندی

کھانے پینے کی اشیا،اسٹیشنری اور ڈیری کی مصنوعات سمیت دیگر شعبے شامل
جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مزید 9شعبوں میں غیرملکی ملازمین پر پابندی عائد کردی گئی، وزارت افرادی قوت کے مطابق فیصلے پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن 20 اگست مقرر کی گئی ہے، مقررہ مہلت کے دوران ان شعبوں میں غیر ملکیوں کی جگہ سعودی کارکنوں کو متعین کیا جائے گا،وزارت افرادی قوت و سماج کی جانب سے نئے فیصلے کے مطابق قہوہ، چائے، شہد، چینی، مصالحہ جات، پانی، مشروبات، پھل، سبزیاں اور کھجوریں فروخت کرنے کا کام صرف سعودی شہری کریں گے، غیرملکی ملازمین کو ان میں سے کسی بھی کام کے لیے ملازم نہیں رکھا جائے گا،کتابیں، اسٹیشنری، طلبہ سے متعلق مختلف شعبوں کو بھی سعودیوں تک ہی محدود کردیا جائے گا، تحائف، آسائشی اشیا، دستی مصنوعات، کھلونے،گوشت، مچھلی، انڈے اور ڈیری مصنوعات، خوردنی تیل، صفائی میں استعمال ہونے والی اشیا، پلاسٹک اورصفائی کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کی بھی سعودائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular