Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی کچل دی، خودکش حملوں کا خاتمہ کردیا(ترجمان پاک فوج)

 ٓآپریشن رد الفساد میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد آپریشن کیے ، آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی
بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں
 راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ٓاپریشن رد الفساد میں 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد آپریشن کیے، دہشت گردی کیخلاف آپریشن سے سیکیورٹی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہوئی، خودکش حملوں میں 97 فیصد واضح کمی آئی، اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، کراچی میں دہشتگردی میں 95 فیصد اور اغوا برائے تاوان میں 98 فیصد کمی آئی، کراچی کا کرائم انڈیکس چھٹے سے 103 پر ہے، سرحدی علاقے میں دہشتگرد ی 55 فیصد کم ہوگئی،ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیے، بھارت کیخلاف ای یو ڈس انفارمیشن لیب کے ذریعے شواہد سامنے آچکے، 70 سے زائد ممالک کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کی گئیں، جعلی نیٹ ورک میں جعلی این جی اوز بھی شامل تھیں، فیک این جی اوز کے ذریعے پاکستان کیخلاف سیمینار کیے گئے، بھارت نے کشمیر کے محاذ پر اپنی جارحیت کو چھپایا، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، پاک فوج نے بھارتی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ بھرپور جواب دیا، بھارت نے 2019 میں سب سے زیادہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular