نجف کی اعلی دینی قیادت بیروت دھماکے پر غمگین ہے
نجف (نیوز ڈیسک) بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے بیروت میں بھیانک دھماکے کے بعد پوری دنیا کے انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لبنان کی مدد کریں،آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نجف کی اعلی دینی قیادت بیروت دھماکے پر غمگین ہے، جس میں بہت سے لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے اورہزاروں بے گھر ہو گئے ، رنج و غم کی اس گھڑی میں لبنان کے عوام کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ انھیں اس بڑے امتحان سے گزر جانے کا حوصلہ اور صبر عطا کرے


































