راشد المکتوم کے خلاف سابقہ اہلیہ کی درخواست پر برطانوی عدالت کا فیصلہ
لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی عدالت نے دباؤ کے باوجود دبئی کے ارب پتی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو اغوا،، تشدد اور دھمکانے کا ملزم قرار دے دیا،
شیخ محمد کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تمام الزامات کو درست قرار دیا، شہزادی حیا گزشتہ برس اپنے دو بچوں کے ساتھ دبئی سے فرار ہو کر لندن پہنچی تھیں،شیخ محمد نے اس مقدمے کے فیصلے کی اشاعت پر پابندی لگوانے کی کوشش کی تھی لیکن عدالت نے اسے عوامی مفاد میں قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے گواہوں کے بیانات سننے کے بعد قرار دیا کہ شیخ محمد اپنی دو بیٹیوں کے اغوا اور جبری دبئی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔


































