اغیار الحشد الشعبی اورعراقی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں
بغداد (نیوز ڈیسک)عصائب اہل حق تحریک کے ترجمان جواد الطلیباوی نے کہا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوجیوں کے انخلا تک ان کے خلاف جد و جہد سے کوئی نہیں روک سکتا جب تک امریکی فوجی موجود ہیں ان کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور عصائب اہل الحق کا یہ قطعی فیصلہ ہے،انہوں نے فوجیوں کے باقی رکھنے سے متعلق بیان اور کوششوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اغیار الحشد الشعبی اورعراقی عوام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ، امریکی فوجیوں کا وجود غاصبانہ ہے خاص طور سے ایسی صورت میں کہ جب عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے ان کے انخلا کا بل بھی پاس کر دیا ہے،عراقی حزب اللہ کے ترجمان جعفر الحسینی نے بھی امریکی فوجیوں کی بقا کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا اور اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- جب تک امریکی فوجی موجود،جدوجہد جاریرھے گی، حزب اللہ عراق


































