اسلامی قوتوں کے ہاتھوں مسلسل شکست کے بعد امریکا پاگل پن کا شکار ہوگیا
لاہور ( پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے جامعة المصطفی العالمیہ پر امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والا امریکا اسلام دشمنی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے،اور اسلامی قوتوں کے ہاتھوں مسلسل شکست کے بعد اب پاگل پن کے مرض کا شکار ہوچکا ہے، بھلا کبھی تعلیم و تربیت کے مراکز یونیورسٹیاں بھی دہشت گردی پھیلاتی ہیں؟ ہم ان پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں اور علمی مراکز کے تحفظ کا اعلان کرتے ہیں،قرآن و حدیث کی تعلیم کو فروغ دینے کی ایک ہزار سالہ علمی تاریخ رکھنے والی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو دہشت گرد قرار دینا امریکا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے


































