Fri Oct 09, 2026

ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

تکفیریوں کا کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

شاہ لطیف ٹاون مقابلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک، 5گرفتار، 3 افغان حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کے سابق اہلکار ہیں، قندھار سے ہدایات مل رہی تھیں
سندھ اسمبلی، اہم مقامات اور شخصیات دہشت گردوں کا ہدف تھے،بارود سے بھرا رکشہ ،اسلحہ ،خودکش جیکٹس،راکٹس اور اہم مقامات کے نقشے برآمد
کراچی( نیوز ڈیسک)) تکفیریوں کا کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، سی ٹی ڈی پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پرشاہ لطیف ٹاون سیکٹر21 A میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 5کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بارود سے بھرا رکشہ،4کلاشنکوف معہ میگزین، کلاشنکوف کے 12 میگزین ا ور 500زندہ راونڈ ، 3خودکش جیکٹس ، 2 راکٹ،12ڈیٹو نیٹر،13بارودی بلاکس، 12ہینڈ گرینیڈ، اہم تنصیبات کے نقشے اور دیگر اشیا بر آمد کی گئی ہیں، پولیس کامزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا ٹارگٹ سندھ اسمبلی، اہم مقامات اور اہم شخصیات کو ہدف بنانا تھا اور یہ سندھ اسمبلی پر حملہ کرنا چاہتے تھے، کارروائی میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں میں سے 3 افغان حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کے سابق اہلکار تھے جو بظاہر اب ’را‘ کیلئے کام کر رہے تھے ، دہشت گردوں کو افغانستان کے شہر قندھار سے ہدایات دی جارہی تھیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular