فوجی مبصر بال بال بچ گئے، کارروائی بھارتی بدنیتی کو اجاگر کرتی ہیں ،پاک فوج
اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی فوج نے پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا، دو فوجی مبصرین بال بال بچ گئے ، ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ،بھارتی فوج نے اس دوران جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں دو فوجی مبصر موجود تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین پولاس گاو ¿ں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے گاڑی کو نشانہ بنایا، یہ بات نوٹ کی جانی چاہیے کہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں واضح طور پر دور سے بھی پہچانی جاتی ہیں ، ایسی غیرقانونی کارروائیاں بھارتی فوج کی بدنیتی کو اجاگر کرتی ہیں بھارتی فوج ایل او سی پر ناصرف شہریوں بلکہ اقوام متحدہ کے پیسر کیپرز کو بھی نشانہ بناتی ہے یہ کارروائی بھارتی فوج کے یواین چارٹر کے اصولوں سے مکمل انحراف کو ظاہر کرتی ہے ، ایسی غیر قانونی کارروائیاں تمام طے شدہ بین الاقوامی اقدار کے خلاف ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارتی جنگی جنون، اقوام متحدہ کی گاڑی کو بھی نشانہ…


































