راچڈیل ()برطانیہ میں فیونرل سروس ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کی طرف سے آخری رسومات ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے،فیونرل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بلفاسٹ، لیڈز اور بریڈ فورڈ سمیت دیگر کونسلوں نے اس سلسلہ میں پابندی عائد کی ہے کیونکہ آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت بعض میتوں کے لواحقین اور عملہ کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سوگواران اخری تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


































