چین کے خلاف سیاسی محرکات پر مبنی بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے
جنیوا( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 64 ارکان نے چین کے خلاف سیاسی محرکات پر مبنی بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کردیا، کیوبا نے 64 ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ کونسل کے 46 ویں اجلاس میں پڑھ کر سنایا،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو تعمیری بات چیت اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دیتے ہوئے ان کا تحفظ کرنا چاہئے اور انسانی حقوق پر سیاست بازی اور دوہرے معیار کی مخالفت کرنی چاہئے،بیان میں عوامی بھلائی پر مبنی فلسفے کو سراہا گیا جس پر چینی حکومت عمل پیرا ہے اور چین کی انسانی حقوق کے مقصد کے لئے حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی گئی۔


































