Wed Feb 21, 2024

اسرائیل کے فضائی حملے، خواتین و بچوں سمیت مزید 80 فلسطینی شہید برازیل نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا حزب اللہ نے اسرائیل کے اندر تک سرنگیں بنا رکھی ہیں، فرانسیسی اخبار شہباز شریف وزیراعظم، زرداری صدر، حکومت سازی کا معاہدہ ہوگیا امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی سپاہ پاسداران انقلاب کے بری دستوں میں خودکش ڈرونز شامل اسرائیل فلسطینی قیدی خواتین کو بانجھ بنارہا ہے، اقوام متحدہ یمنی فوج کے دشمن کے جہازوں پر حملے، برطانوی جہاز ڈوب گیا خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا طالبان نے دوحہ مذاکرات کیلئے ناقابل قبول شرائط رکھیں، گوتریس صیہونی فوج کے حملے جاری، مزید 107 فلسطینی شہید، 145 زخمی غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت تباہ کردی، آخری سہ ماہی میں 19.4 فیصد گراوٹ غزہ میں بھوک سے روزانہ درجنوں اموات ہو رہی ہیں، اقوام متحدہ ماہ رمضان میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا داخلہ محدود کرنے کا فیصلہ

روزانہ کی خبریں

امیدیں کمزور کر تی ہیں۔۔۔

ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ہورہاتھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پْرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رہاتھا۔
بادشاہ نے اْس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اْس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا:
“سردی نہیں لگ رہی؟”
دربان نے جواب دیا: “بہت لگتی ہے حضور۔ مگر کیا کروں، گرم وردی ہے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ہے۔”
بادشاہ نے کہا:”میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ہی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ہوں تمہیں۔”
دربان نے خوش ہو کر بادشاہ کاشکریہ ادا کیا،
لیکن بادشاہ جیسے ہی گرم محل میں داخل ہوا، دربان کے ساتھ کیا ہوا وعدہ بھول گیا۔
صبح دروازے پر اْس بوڑے دربان کی اکڑی ہوئی لاش ملی اور قریب ہی مٹّی پر اْس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی:
“بادشاہ سلامت،میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رہا تھا۔مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال دی۔”
پیارے بچوں!سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں۔اسی طرح امیدیں کمزور کر دیتی ہیں۔صرف اللہ تعالی کی ذات پربھروسہ کریں اور اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجیے۔انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular