سائرون اور الفتح کے سربراہان کی ملاقات،امریکی انخلاء پر بات چیت
بغداد(نیوزڈیسک) امریکا کے خلاف دلیرانہ موقف پر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا عہدہ بچ گیااور دو بڑے پارلیمانی بلاکس سائرون اور الفتح نے انہیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، عادل عبدالمہدی سے سائرون کے سربراہ مقتدی الصدر اور الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے ملاقات کی جس میں سیاسی حالات اور عراق سے امریکی افواج کے انخلا پر خصوصی گفتگو کی گئی، ملاقات میں عراقی احتجاجی مظاہرین کے مطالبے پورے کئے جانے اور جلد از جلد عراقی کابینہ کی تشکیل پر بھی زور دیا گیا،دونوں رہنماؤں نے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق عادل عبدالمھدی کے دلیرانہ موقف کو سراہااور انہیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت کی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا کیخلاف دلیرانہ موقف، عراقی وزیراعظم کو نئی کابینہ تشکیل…


































