داعش کے حملہ پر امریکا کی حشد الشعبی پر بمباری ناانصافی اور بددیانتی ہے
ورجینیا (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کی سینیٹ کے سابق رکن رچرڈ بلیک نے شام پر امریکی جارحیت کو داعش کے لئے تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک نہیں کہ جس نے امریکا سے زیادہ کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہو۔،عراق میں عوامی رضاکار فورس عام طور سے داعش کے خلاف نبرد آزما ہے اور بہت ہی موثر کردار اداکر رہی ہے، امریکا عوامی فورسز پر حملہ کرتا ہے تو دراصل وہ عراق اور شام میں سرگرم داعشیوں کی مدد کرتا ہے، داعش راکٹ فائر کرتی ہے اور ہم عراقی رضاکارفورسز کو نشانہ بناتے ہیں اورعراقی فورسز پر بمباری کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ نا انصافی اور بد دیانتی ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا کاحشد الشعبی پر حملہ داعش کیلئے تحفہ ہے،امریکی رکن


































