عدالت ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،درخواست گذار
لاہور(نیوز ڈیسک) امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹ ڈالنے پر ڈی پی او میانو ا لی کولاہور ہائیکورٹ نے طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سید محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے امام بارگاہ کی تزئین و آرائش شروع کی تو پولیس نے امام بارگاہ کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں ، ڈی پی او کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جس نے اس کی درخواست کو داد رسی کیلئے ڈی پی او میانوالی کو بھجوا دی لیکن عدالت کے 15 اکتوبر کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈی پی او میانوالی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل سننے کے بعد ڈی پی او میانوالی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


































