وائرس سے نمٹنے میں ناکامی تباہ کن معاشی اثرات مرتب کریگی،اطالوی وزیراعظم
روم (نیوز ڈیسک) اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے ٹوٹنے سے خبردار کردیا، ایک انٹرویو میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کورونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کریں ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے، یورپی یونین کی کورونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے، اٹلی اور دوسرے ملکوں کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔


































