علماءاہلسنت نے اخلاق، علم اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے ، ریاض حسین شاہ
لاہور (نیوز ڈیسک) ادارہ تعلیمات اسلامی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے خارجیت اور یزیدیت کے خلاف علمائے اہل سنت کو متحد ہونے کی دعوت دے دی ، منہاج القران علما کونسل کے وفد نے ادارہ تعلیمات اسلامی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی، سید ریاض حسین شاہ کا کہنا ہے کہ علمائ اہلسنت نے اخلاق، علم اور محبت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے ، سید ریاض حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خارجیت اور یزیدیت کیخلاف علما اہلسنت متحد ہوں


































