مقدمہ عدالت میں ہے اور میں کسی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگاسکتی ،سوہا عرفات
رام اللہ (نیوز ڈیسک) سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی بیوہ سوہاعرفات اپنے شوہر کوا سرائیل کے بجائے کسی فلسطینی کے زہر دینے کے بیان سے پھر گئیں ، سوہا نے کہاکہ کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، یاسر عرفات کا مقدمہ ابھی بھی عدالت میں ہے اور میں کسی پر ان کے قتل کا الزام نہیں لگاسکتی اور میرے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت بھی نہیں، یاسر عرفات کی شہادت کے بعد سے اب تک میرا وہی بیان ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، وہی بات میں نے انٹرویو میں کہی تھی اور آئندہ بھی کہوں گی، پیرس کے ایک اسپتال میں زیرعلاج یاسرعرفات11 نومبر 2004 کو نامعلوم بیماری کے باعث 75 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی موت کو مشکوک قرار دیا گیا تھ
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- یاسر عرفات کو فلسطینی نے زہردیا، بیوہ سوہا بیان سے…


































