لاہور(نیوز ڈیسک) رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام (ص) کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی، مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں ان کا کہنا ہے کہ ایوان رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے دوبارہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتا ہے


































