کوہاٹ (پ ر )حجتہ اسلام المسلمےن علامہ شےخ جوادحسےن مرحوم کی 22وےں برسی نہاےت عقےدت واحترام سے منائی گئی ،اس موقع پر جامعہ عسکرےہ مدرسہ مےں اتحاد امت مسلمہ کانفرنس ہوئی جس سے خطاب میں سربراہ امت واحدہ علامہ امےن شہےدی،خطےب اہل سنت مفتی پےرابرارالحق،خطےب اہل سنت مولانا محمدہارون اور صوبائی کوآرڈی نےٹر بےن المذاہب مےاں فرےدڈسٹرکٹ خطےب ہنگوعلامہ خورشےد انور جوادی، ودےگر علماءکرام نے علامہ شےخ جواد حسےن مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کاشماربرصغےرکے بزرگ علمائے کرام مےں ہوتا ہے جن کی خدمات پاک و ہند مےں ناقابل فراموش ہےں مرحوم نے پچاس سال تک علاقہ بنگش اورکزئی اورکرم اےجنسی کے عوام کی فکری اور روحانی تربےت کی ےقےنا ان کے افکاروکردار کو زندہ رکھ کر ہی ان کی روح کو شاد کےا جا سکتا ہے ۔


































