جموں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12، لداخ میں 12 دنوں میں کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے ایک دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آگئے جس سے جموں وکشمیر میں متاثرین کی تعداد ۵۵تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر سرینگر کے ایک نجی ہوٹل میں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنے کے بعد 78 افراد پر مشتمل ایک گروپ کو اپنے گھروں کے لیے روانہ کر دیا۔ کشمیر میں کورونا وائرس کے ایک دس سالہ کمسن لڑکے سمیت 6 نئے مثبت کیسز سامنے آئے جس سے جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد ۵۵ تک پہنچ گئی ہے ان میں سے 43 کشمیر میں جبکہ 12 جموں میں درج ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے کشمیر صوبے میں 6 نئے مثبت واقعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس میں ایک دس سالہ لڑکا بھی شامل ہے، جس نے ایک متاثرہ شخص کو گلے لگایا تھا۔ جموں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہے۔ لداخ میں پچھلے 12 دنوں میں کوئی نیا کیس درج نہیں ہوا ہے۔


































