معیشت کو 298 ارب ریال کا جھٹکا، بیروزگاری میں ریکارڈ حد تک اضافہ
ریاض (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت 7 فیصد تک سکڑ گئی، جس کے باعث بیروزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جائزہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی، جبکہ آمدنی کادوسرا بڑاذریعہ حج اور عمرہ سیزن بھی خالی چلے گئے، جس کی وجہ سے رواں مالی سال میں سعودی معیشت کو 298 ارب ریال کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، آئندہ سال آمدنی میں 10 فیصد اضافے کی توقع کے باوجود خسارہ 144ارب ریال رہے گا، سعودی عرب کے عام قرضوں کا حجم مجموعی مقامی پیداوار کا 34.4 فیصد رہے گا


































