نیویارک (نیوز ڈیسک) دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں مذکورہ وائرس خلا میں بھی نہ چلا جائے جس وجہ سے آئندہ ماہ خلا میں جانے والے تین خلانوردوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور رواں ہفتے کے اختتام تک ان کا قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہوجائے گا، 2 روسی اور ایک امریکی خلانورد کا قرنطینہ کا دورانیہ رواں ہفتے کے اختتام کو مکمل ہوجائے گا اور تاحال تینوں خلانوردوں میں کسی بھی طرح کی بھی کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔


































