علامہ مقصود ڈومکی کی زیر قیادت وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)مجلس وحدت مسلمین نے محرم الحرام کے لئے ہر سطح پر عزاداری کونسلز تشکیل دے دیں، ایام عزاء کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور رضاکار قیام امن کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ، ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے ایک وفد کے ہمراہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اتحاد بین المسلمین کی علمبردار محب وطن جماعت ہے ، مختلف اجتماعات میں ایس او پی کو فالو کیا جائے، حکومت علمائے کرام کے ساتھ مل کر وبا پر کنٹرول کے لئے عوام کو رضاکارانہ طور پر آمادہ کرے، گورنر امان اللہ یاسین زئی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن کے سلسلے میں حکومت علمائے کرام اور منتظمین کے باہمی تعاون سے اقدامات کرے گی،عید قربان اور محرم الحرام کے اجتماعات سے وباءکا مقابلہ کرنے کے لئے حفاظتی تدابیر ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے


































