جرمنی،برطانیہ اور بلقان ریاستوں میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہے
لندن(نیوز ڈیسک) جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام کیلئے یورپ کے کئی ممالک میں کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،مبصرین کا خیال ہے کہ بعض یورپی ممالک میں امریکی اور اسرائیلی سفارتخانے اور دوسرے اہداف نشانہ بن سکتے ہیں، جرمنی میں ‘قدس فورس کے افراد یہودی اور اسرائیلی اہداف اور ان سے وابستہ اداروں کی نگرانی کر رہے ہیں، برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق ملک میں حزب اللہ کے سلیپرسیل موجود ہیں جنہیں کارروائی کیلئے استعما ل کیا جاسکتا ہے، بلغاریہ، مقدونیہ، کوسوو اور دیگر بلقان ریاستوں میں بھی ایرانی تنظیموں کامضبوط نیٹ ورک موجو دہے اور ان کے لاجسٹک اڈے فوری طرح فعال بنادئے گئے ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کئی یورپی ممالک میں انتقامی کارروائیوں کا خوف
کئی یورپی ممالک میں انتقامی کارروائیوں کا خوف
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 38
- 1 minute read


































