واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل فٹ بال لیگ چیمپئن شپ ’سپر بال‘ جیتنے والی ٹیم ’کنساس سٹی چیفس‘ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’کنساس کی عظیم ریاست کو اس بڑی جیت کی مبارک ہو، امریکا کا غلط جغرافیہ پیش کرنے کی وجہ سے یہ ٹوئٹ فوراً ہی ڈیلیٹ کر کے صحیح کردیا گیا امریکی صدر سپر باؤل جیتنے والی کنساس سٹی چیفس کو امریکی ریاست کنساس کا شہر سمجھے جبکہ وہ ریاست مسوری کی نمائندگی کر رہی ہے۔


































