لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ ا سکول پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کتاب یا سپلمنٹری میٹریل نہیں پڑھا سکیں گے، محکمہ تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کتاب، سپلمنٹری میٹریل بھی اسکول میں پڑھانے سے قبل سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا،یہ قدم بعض اسکولوں میں متنازع کتب پڑھانے کی وجہ سے جاری کیا گیا۔


































