عاشورہ پر موبائل فون سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ر ہے گی
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس عزا کی سکیورٹی کیلئے انتظامات شروع کر دئیے ہیں، 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے اور دونوں روز موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ، محرم الحرام کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی،جبکہ سیکورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب کر لی ،جنہیں حساس اضلاع میں تعینات کیاجائے گا، محکمہ داخلہ نے مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے جس میں فوج اور رینجرز کی صوبے میں تعیناتی کے حوالے سے درخواست کی گئی ہے


































