Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاکستانی ہائی کمیشن کا یکم فروری سے برطانیہ کیلئے صرف آن لائن ویزہ درخواستیں لینے کا فیصلہ

پاکستانی ہائی کمیشن نے یکم فروری سے برطانیہ کے لیے آن لائن ویزہ درخواستیں دینے کی ہدایت کی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری سے برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے لیے مینول طور پر دی گئی ویزہ کی درخواستوں کو زیرغور نہیں لایا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سمیت برمنگھم، بریڈ فورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر کے قونصل جنرلز کے درمیان یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے ویزے کے لیے صرف آن لائن درخواستیں ہی قبول کی جائیں گی۔ اس سلسلے پاکستانی حکومت نے بھی جنوری سے ہی مینول طریقے سے ویزے کی درخواستوں کا سلسلہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد تمام ویزہ درخواستیں جمع کرانے کے لیے آن لائن ویزہ پورٹل کا استعمال کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے آن لائن ویزے کی سہولتوں کا اعلان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 192 ملکوں کے درمیان آن لائن ویزے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular