شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیر سے ملاقات،تعاون کے فروغ پر اتفاق
نائیجر(نیوزڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر امارات کی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی اور تعلقات کر مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ، دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔


































