Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

پاکستان شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے

 فرقہ واریت قومی سلامتی اور امن کیلئے تباہی کا باعث ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کسی مسلک کی جاگیر نہیں، اسے شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔ فرقہ واریت قومی سلامتی اور ملک کے امن کیلئے تباہی کا باعث ہے، اس کی کسی بھی صورت تائید نہیں کی جا سکتی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کی آڑ میں ملت تشیع کو نشانہ بنانے پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی مکاتب فکر کے عقائد میں اختلاف آج کے نہیں ، چودہ سو سالوں سے ہیں، جو عناصر ان اختلافات کو ہوا دے کر تصادم میں بدلنا چاہتے ہیں، ان کی ڈوری کہیں اور سے ہل رہی ہے، ہماری تمام حالات پر گہری نظر ہے ،علامہ اسدی نے کہا سوشل میڈیا پر ملت تشیع، عزاداری اور علما و ذاکرین کیخلاف مسلسل اشتعال انگیز پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ملک میں انارکی کا اصل سبب یہ تکفیری گروپ ہے، جو فرضی ناموں سے مسلمانوں کے درمیان نفرت کے بیج بو رہا ہے، ایسے لوگوں پر جب تک آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، تب تک یہ جلتی پر تیل کا کام جاری رکھیں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular