Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پاک امریکا تعلقات خطے کے مفاد اور استحکام کی ضرورت(نئی تحقیقی رپورٹ )

 امریکا پاکستان تعلقات نہ صرف علاقائی تعلقات اور تنازعات کے حل کیلئے اہم ہیں بلکہ دونوں ممالک کے مفاد اور خطے میں استحکام کے لیے بھی ضروری ہیں
 تعلقات سے امریکا خطے میں جنگ کے خطرات ٹالنے، دہشت گردی پرکنٹرول ، خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے اہم اہداف بھی حاصل کر سکتا ہے،رپورٹ
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور پاکستان کے تعاون پر مبنی تعلقات نہ صرف علاقائی تعلقات اور تنازعات کے حل کے حوالوں سے اہمیت کے حامل ہیں بلکہ دونوں ممالک کے مفاد اور خطے میں استحکام کے لیے بھی ضروری ہیں ،یہ دعویٰ پاک امریکا تعلقات سے متعلق تازہ ترین تحقیقی رپورٹ پاکستان امریکا تعلقات میں ایک نئے دور کاآغازمیں کیا گیا، رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے جاری مسائل اور حالیہ چیلنجز کے باوجود دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو کئی شعبوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے اور ایسا کرنا دونوں ممالک اور خطے کے لیے مفید ہو گا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے ایک فریم ورک کے تحت وسیع البنیاد اور طویل المیعاد تعلقات قائم کریں، امریکا اور پاکستان کے ٹھوس بنیادوں پر تعلقات نہ صرف پاکستان کو درپیش مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوں گے بلکہ ان سے امریکا خطے میں جنگ کے خطرے کو ٹالنے، دہشت گردی پر قابو پانے، خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے اہم اہداف بھی حاصل کر سکتا ہے اور یوں واشنگٹن اس اہم خطے کے عظیم اقتصادی مواقع سے بھرپور استفادہ بھی کر سکتا ہے،رپورٹ میں تعلقات کو مثبت سمت میں استوار کرنے کیلئے 7 مقاصد کی نشاندہی کی ہے،جس میں واشنگٹن اور اسلام آباد کے باہمی تعلقات کو جغرافیائی سیاست سے، جغرافیائی اقتصادی تعاون کی طرف لے جانا، پاکستان میں انسانی ترقی کو سرمایہ کاری کے ذریعہ بہتر بنانا، افغانستان کے لیے مل کر کام کرنا، دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا، امریکا اور چین میں مقابلے کو تعاون کی طرف لے جانا، امریکا اور بھارت کے تعلقات سے اس کے اثرات کے حوالے سے نمٹنا، اور قدرتی آفات اورآب و ہوا میں تبدیلی کے معاملات پر تعاون کرنا شامل ہیں اس تحقیق میں ان تمام شعبوں میں تعاون کے فوائد اور عدم تعاون کے نقصانات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular