جمہوریت بحران کے دھانے پر ہے،چین اور روس سے تعلقات خراب ہونگے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے تسلیم کیا ہے کہ امریکی جمہوریت اس وقت بحران کے دھانے پر ہے، الیکشن کے دوران ہماری آئینی اقدارکی خلاف ورزی کی گئی،ہر ایک صدارتی امیدوار کو ملنے والے 7 کروڑ سے زائد ووٹ یہ ثابت کرتے ہیں کہ ہمارا ملک بری طرح بکھر چکا ہے، باراک اوباما نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ وائٹ ہاوَس میں جاری انتشار کے باعث امریکا کے دنیا کی بڑی طاقتوں روس اور چین سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ اقتدار کی منتقلی کے دوران ہونے والے انتشار کے اثرات بہت دور تک نظر آسکتے ہیں ، اوباما نے کہا کہ ہم ایک ایسی صدارت سے گزرے ہیں جس نے ہماری بنیادی آئینی روایت کی تضحیک کی ہے ، انتخابات میں وسیع دھاندلی پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کے بے بنیاد دعوے کو ریپبلکنز کی جانب سے مسترد نہ کیا جانا انتہائی مایوس کن ہے، دھاندلی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کی کوئی بنیاد نہیں۔


































