رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے توجہ دلاو ¿ نوٹس جمع کرادیا
لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب پولیس کے نارووال میں خواتین عزاداروں اور معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد اور اغواکے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے توجہ دلاو ¿ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا، نوٹس میں سیدہ زہرا نقوی نے کہاکہ خواتین پر پولیس کی جانب سے جارحانہ تشدد کیا گیا،خواتین کے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے سر عام دست درازی کی ، نارووال کے متعصب ایس ایچ او ریاض تاثیر چیمہ کی بربریت نے خود مختار اور مقبوضہ ریاست کے فرق کوختم کردیا ہے ، عوام کے ہجوم میں خواتین کے احترام کو بے رحمی اور شرمناک انداز سے پامال کیا گیا ، زہرا نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت نے اس واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی ہے ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟


































