مکہ (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ کی عدالت نے سانحہ حرم کرین کیس کے تمام 13 ملزمان کو الزامات سے بری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فرد جرم ثابت نہیں ہوئی۔ کیس اپیل کورٹ کو ارسال کر دیا گیا جہاں اس پر مزید بحث کرکے فیصلہ صادر کیا جائے گا،یاد رہے کہ 11 ستمبر 2015 کو کرین گرنے سے 108 افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہو گئے تھے۔


































