اسلامی موقوفات غیر مسلم حکومت کی تحویل میں نہیں دئے جاسکتے،ائمہ جماعت
سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر میں زبردستی شیعہ وقف بورڈ تشکیل دینے کے حکومتی منصوبے کے خلاف شدید رد عمل سامنے آگیا، وادی کے شیعہ ائمہ جمعہ و جماعات نے مرکزی حکومت کے اقدام کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے ا ±سے دینی معاملات میں بد ترین مداخلت قراردے دیا ،مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں نمازجمعہ کے موقع پر شیعیان کشمیر نے احتجاجی اجتماعات منعقد کئے اور حکومتی منصوبے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی ،ائمہ جمعہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فقہ جعفریہ میں اسلامی موقوفات کو کسی غیر مسلم حکومت کی تحویل و نظامت میں دینا فعل حرام اور ممنوع عمل ہے اور اگر کوئی اس معاملے میں جبری اقدام کرتا ہے تو احتجاج و مزاحمت ایک شرعی فریضہ بن جاتا ہے۔


































