Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مسلمہ عقائد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،علما ءوذاکرین

مذہبی آزادی چھیننا ملکی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے
لاہور (نیوز ڈیسک) شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و سیکریٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، اجلاس میں نامور علما و ذاکرین، مذہبی جماعتوں کے رہنما، بانیان مجالس و جلوس، متولیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار اور ملت تشیع کے اکابرین شریک ہوئے ،اجلاس میں کہا گیا کہ ان نام نہاد، مذہبی اسکالرز کو فوری نظر بند اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو حقائق کو مسخ کرکے عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت اورسیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر فعال تکفیری گروہوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے، ملت جعفریہ اپنے مسلمہ عقائد سے ایک انچ اور ایک لمحہ کیلئے بھی کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، اہلسنت بھائی ہماری جان ہیں اور ہم اہلسنت کے مسلمات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے ،کسی بھی مسلک کی مذہبی آزادی کو چھیننے کی کوشش کرنا دراصل پاکستان کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular