مدارس کے قیام سے وفاق المدارس پر قائم ڈکٹیٹر شپ کا خاتمہ ہوگا، محفوظ مشہدی
لاہور(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے پانچ نئے وفاق المدارس کے قیام کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ مدرسہ بورڈز سے تعلیمی معیار بلند اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہوگا، خوش آئند ہے کہ نئے بنائے جانیوالے وفاق المدارس میں سے کوئی بھی فرقہ وارانہ نام نہیں، مدارس کے قیام سے پہلے سے وفاق المدارس پر قائم ڈکٹیٹر شپ کا بھی خاتمہ ہوگا، لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صاحبزادہ حسین رضا کو وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کا رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ نئے مدرسہ بورڈز سے تمام مدارس مستفید ہوں گے اور تعلیمی معیار بھی بلند ہوگا ،ان کا کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمان کا طرز فکر اختلافات پیدا کرنے کا باعث رہا ہے ، دینی مدارس میں سیاسی مداخلت بند ہونی چاہیئے، اگر مدارس ہڑتال کی دھمکیاں دیں گے، اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اعتماد کا رشتہ ختم ہو جائے گا تو نئے وفاق المدارس بنانے کی ضرورت تو محسوس ہوگی


































