ماحولیات سے متعلق فعالیت، دینی اور انقلابی فعالیت ہے،اسے عیش نہ سمجھیں
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ماحولیات سے متعلق فعالیت، دینی اور انقلابی فعالیت ہے اور اسے عیش اور سجاوٹ کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیے، خداوند عالم نے پیڑ پودوں کو انسانی زندگی اور انسانی تمدن کی تعمیر کے لیے ایک اہم عنصر اور بنیاد قرار دیا ہے،انھوں نے ماحولیات پر دین اور دینی تعلیمات کی توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ درخت اور پودے لگانا ان نیک کاموں میں سے ہیں جن پر اسلام کی مقدس شرع میں زور دیا گیا ہے، ماحولیات کی تخریب کاری ایک بڑی بلا ہے جو انسانی مستقبل کو تباہ کر دے گی، حکام اور عوام سبھی کو اس کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے


































