لاہور(نیوز ڈیسک) قومی امن کمیٹی لاہور نے مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پروگرام کرانے کا اعلان کردیا،، مشترکہ پروگرام 11 اور 14 اگست کو کروائے جائیں گے، جن میں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شریک ہوں گے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خطابات کریں گے


































