وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تعلقات کی بحالی پر اتفاق نہ ہوسکا
ابوظبی(نیوز ڈیسک)عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس میں قطر کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر اتفاق نہ ہوسکا، عرب وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جبکہ خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس 5 جنوری کو ہوگا،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، عمان اور بحرین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ سلطان بن سعد نے قطر کی نمائندگی کی،اجلاس میں قطر سے تعلقات کی بحالی کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور کسی حتمی معاہدے پر پہنچنے کیلئے بات چیت کی گئی تاہم فریقین میں کسی قسم کا اتفاق نہیں ہوسکا


































