خطے میں دیرپا قیام امن کو یقینی بنانا ہے تو بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا
انقرہ(نیوز ڈیسک) تْرکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں موت کو ‘شہادت’ قرار دیتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، ترک صدرنے کہا کہ انہیں شہید قاسم سلیمانی کے کھو جانے پر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا، دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، میں ایرانی عوام کے غم وغصے کوسمجھ سکتا ہوں، ایرانی ہم منصب حسن روحانی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں اردوان نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو قتل کرکے امریکا نے حماقت کی ہے، خطے میں بیرونی مداخلت اور مقامی سطح پر جاری لڑائیاں بدامنی کا اصل سبب ہیں، اگر خطے میں دیرپا امن کے قیام کو یقینی بنانا ہے تو بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- قاسم سلیمانی شہید ہیں،جدائی پر صدمہ پہنچا، ترک صدر
قاسم سلیمانی شہید ہیں،جدائی پر صدمہ پہنچا، ترک صدر
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 55
- 1 minute read


































