امریکی ہم منصب کو تعمیری مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ،روسی صدر کی پیشکش
ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کے توہین آمیز بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل دوسرے کو قاتل سمجھتا ہے،روسی صدر نے جو بائیڈن کے انہیں ’قاتل‘ کہنے کے بیان پر کہا کہ ہم دوسرے شخص میں ہمیشہ اپنی جیسی خوبیاں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے جیسا ہے، یہ صرف بچوں کی بات اور مذاق نہیں اس میں ایک گہرا نفسیاتی مطلب بھی ہے،پیوٹن نے جو بائیڈن کی صحت کے حوالے سے کہا کہ وہ ان کی اچھی صحت کے خواہش مند ہیں اور وہ یہ بات کسی طنز یا لطیفے کے طور پر نہیں کہہ رہے ہیں،امریکا یہ سمجھتا ہے کہ ہم بھی امریکیوں جیسے ہیں جبکہ روسیوں اور امریکیوں میں بہت بڑا فرق پایا جاتا ہے ، میں اپنے امریکی ہم منصب کو ایک ایسے براہ راست تعمیری مذاکرے کی دعوت دیتا ہوں کہ جس میں ہونے والی گفتگو کو روس و امریکااور دیگر ملکوں کے عوام بھی سن سکیں


































