فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا ممکنہ اقدام عراقی خودمختاری کے خلاف ہوگا،عادل عبدالمہدی
بغداد(نیوز ڈیسک) عراق کے نگراں وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بعض فوجی مراکز پر غیر قانونی پروازوں کے ذریعے جاسوسی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے، عادل عبدالمہدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز یا عراق کے اندر موجود فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا ممکنہ اقدام عراقی خودمختاری کو نشانہ بنانے کے مترادف اور غیرقانونی ہو گا، فوجی مراکز پر ہونے والی تشویشناک اور غیرقانونی پروازوں کا ہم نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- فوجی اڈوں پر پروازیں تشویشناک بات ہے،عراقی نگراں وزیراعظم


































