50سال ٹیکس چھوٹ،سعودی شہریوں کو نوکری کا کوٹہ ختم کردیا جائے گا
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اپنے ہیڈ آفسز دبئی سے ریاض منتقل کرنے کے لئے پرکشش مراعات کی پیشکش کردی،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پروگرام ہیڈ کوارٹر کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ، بن سلمان نے ویڑن 2030 کے تحت سعودی عرب کو خطے کا کاروباری مرکز بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لئے ضروری ہے کہ مختلف شعبوں کے غیر ملکی سرمایہ کار یہاں اپنے صدر دفاتر منتقل کریں سعودی عرب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنانس اور آئل سروسز کی بڑی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ریاض منتقل کرنے کیلئے 27 جنوری کو ایک سرمایہ کاری کانفرنس طلب کی ہے ،ریاض میں ہیڈ آفسز کھولنے پر 50 سال کے لئے ٹیکس چھوٹ دینے اور سعودی شہریوں کو نوکری دینے کا کوٹہ ختم کرنے جیسی پرکشش مراعات کا اعلان کیا جائے گا


































