
بغداد : ہزاروں عراقی عوام نے سڑکوں پر نکل کر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سے تجدید عہد کیا اور عدلیہ سے انتخابی نتائج کی صاف اور شفاف طریقے سے پیروی کرنےکا مطالبہ دہرایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہفتوں تک رات دن تکلیفیں اور پریشانیاں اٹھائیں اور دکھ درد برداشت کئے اور آج ایک بار پھر حق کی بازیابی اور سازشی عناصر اور بدعنوانوں کا جو ہماری نسلوں کا مستقل یرغمال بنانا چاہتے تھے ، راستہ بند کرنے کی راہ میں قربانی دینے والوں کے پاکیزہ خون کے ساتھ تجدید عہد کرتے ہیں اور سڑکوں پر نکلے ہیں۔


































