عراقی افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں، مصطفی الکاظمی
بغداد(نیوز ڈیسک) عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں، مسلح افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں، ہماری بری فوج اور فضائیہ نے حال ہی میں صوبہ کرکوک کے کوہستانی علاقوں میں داعش کے خلاف بھرپور کارروائیاں بھی انجام دی ہیں جس کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ، عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک عرصے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہی ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی کوئی ضرورت نہیں،وزیراعظم


































