دہشت گردوں کو سز ا سے روکنے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے ، السائرون
بغداد(نیوز ڈیسک) امریکا اور مغربی ممالک عراق میں دہشت گردوں کی سزائے موت میں رکاوٹ بن گئے، پارلیمنٹ میں السائرون دھڑے کے سربراہ بدر الزیادی نے کہا ہے کہ داعش کے بیشتر دہشت گردوں کا تعلق خلیج فارس کے کچھ ساحلی ممالک اور دیگر ممالک سے ہے، غیر ملکی دباو کی وجہ سے دہشت گردوں کو سزائے موت نہیں دی جا پا رہی ہے، دہشت گردوں کی سزائے موت کی تائید میں تاخیر کا سبب صدر برہم صالح پر غیر ملکی دباو ہے،ا ±نہیں سزائے موت کے حکم کی فوری توثیق کرنا چاہئے،سزائے موت نہ دینے سے دہشت گردوں کا حوصلہ بڑھ گیا ہے کہ وہ وہ عراقی قوم کو نشانہ بناتے رہیں اوران کا کچھ بگڑنے والا نہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق میں پھانسی،امریکا ویورپ رکاوٹ بن گئے


































