ویٹی کن اور جامعہ الازہر کی حمایت، ہر مذہب کے لوگوں سے دعا کی اپیل
ابوظہبی(نیوز ڈیسک) عالمی کمیٹی برائے انسانیت نے دنیا بھر کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 مئی کے روز اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یومِ دعا منائیں تاکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کا خاتمہ ہوسکے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر انسان، چاہے وہ کہیں سے بھی ہو، اپنے مذہب، عقیدے یا مسلک کے مطابق 14 مئی کو روزہ رکھ کر، عبادت کرکے اور خدا کے حضور گڑگڑا کر تمام انسانیت کی خیر کیلئے دعائیں مانگے ۔ویٹی کن سے پوپ فرانسس کے علاوہ جامعہ الازہر کے امام احمد الطیب نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔


































